سنگ تراش

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پتھر کاٹنے والا، پتھر کی چیزیں بنانے والا کاریگر، پتھر کا مجسمہ بنانے والا، بُت گر، بت تراش۔ "یہاں اس کا عمل بڑے سنگ تراش کا سا ہوتا ہے جو بے رونق، بھدے پتھروں کو . ایک نئی زندگی عطا کرتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، اردو میں اصول تحقیق، ١٥٢ )

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم 'سنگ' کے ساتھ فارسی مصدر 'تراشیدن' سے فعل امر 'تراش' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر